ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولکاتہ کی ریلی میں ممتا بنرجی نے کہا،تاریخی جیت نہیں کہی جاسکتی،وہ ای وی ایم، سی آر پی ایف اور الیکشن کمیشن کی بدولت پر الیکشن جیتے ہیں 

کولکاتہ کی ریلی میں ممتا بنرجی نے کہا،تاریخی جیت نہیں کہی جاسکتی،وہ ای وی ایم، سی آر پی ایف اور الیکشن کمیشن کی بدولت پر الیکشن جیتے ہیں 

Sun, 21 Jul 2019 22:23:12    S.O. News Service

نئی دہلی،21/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کولکاتہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ (بی جے پی)الیکشن ای وی ایم، سی آر پی ایف الیکشن کمیشن کی بدولت الیکشن جیتے ہیں۔انہیں صرف 18 سیٹیں ملی ہیں۔کچھ سیٹیں جیت کر وہ پارٹی آفس قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کارکنوں کو پیٹ رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت اور میونسپل انتخابات بیلیٹ پیپر سے کروائے جائیں۔بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ اس بار لوک سبھا انتخابات تاریخ نہیں ہے۔ریلی میں ممتا بنرجی نے ایک طرح سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بی جے پی لیڈر کہتے ہیں کہ ٹی ایم سی لیڈروں کو بسوں سے کھینچو، میں بی جے پی سے کہتی ہوں کہ اگر ہم نے اس طرح سے کرنا شروع کر دیا تو کیا سامنا کرنے کے قابل ہوں گے؟ آپ کو بتا دیں کہ ممتا بنرجی نے ریلی سے پہلے ٹویٹر پر ریاست میں بائیں پارٹی کے 34 سالوں کی حکومت کے دوران تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لوگوں سے ملک میں جمہوریت بحال کرنے کے لئے لڑنے کی درخواست کی۔انہوں نے 13 یوتھ کانگریس کارکنان کو بھی یاد کیا جو آج کے دن 1993 میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہو گئے تھے۔بنرجی اس وقت یوتھ کانگریس کی لیڈر تھیں جب مغربی بنگال میں بایاں محاذ اقتدار میں تھا۔ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) 13 یوتھ کانگریس کارکنوں کی یاد میں ہر سال 21 جولائی کو شہر میں شہید دن ریلی نکالتی ہے۔ بنرجی نے کہاکہ آج تاریخی 21 جولائی شہید کا دن ہے۔آج کے دن 26 سال پہلے پولیس کی فائرنگ میں 13 نوجوان کارکنوں کا قتل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہم اس دن کو شہید دن کے طور پر مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال کی ریلی جمہوریت کو بچانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بجائے بیلٹ پیپر کو واپس لانے پر مرکوز ہوگی۔


Share: